Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / کابل ایرپورٹ پر راکٹ حملہ

کابل ایرپورٹ پر راکٹ حملہ

نئی دہلی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کابل ایرپورٹ پر آج صبح راکٹ حملے میں ہندوستانی مسافرین بال بال بچ گئے۔ اسپائس جیٹ کا طیارہ دہلی پرواز کے لئے پوری طرح تیار تھا اور اس بوئنگ 737 میں 100 سے زائد مسافرین سوار تھے کہ اچانک قریبی فاصلے پر ایک راکٹ آگرا تاہم طیارہ اس کی زد میں آنے سے بچ گیا۔ اسپائس جیٹ سی او او سنجیو کپور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کابل راکٹ حملہ رن وے کے قریب بالکل قریب ہوا اور فوجی نشانہ اس کی زد میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسپائس جیٹ طیارہ اور عملہ کے علاوہ تمام مسافرین محفوظ ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جبکہ کراچی ایرپورٹ پر حملہ کیا گیا تھا اوراس کے بعد پشاور میں ایک جیٹ طیارہ پر فائرنگ کی گئی تھی۔ آج پیش آئے واقعہ کے بعد کابل میں پروازیں روک دی گئیں اور رن وے کو بند کردیا گیا ،اس کے علاوہ ایندھن بھرنے کی سہولیات بھی چند گھنٹوں کے لئے بند کردی گئیں۔ یہ طیارہ SG-22 تقریباً 3 بجے دن (کابل کے مقامی وقت)روانہ ہوا جبکہ اس کا روانگی کا اصل وقت 11 بجکر 40 منٹ پر تھا۔ یہ طیارہ بحفاظت اپنی منزل کو پہنچ گیا۔ایک اور ایرلائنز کے عہدیدار نے کہا کہ حکومت ہند کو اس صورتِ حال کا جائزہ لینا چاہئے کہ پاکستان اور افغانستان کے لئے پروازیں جاری رکھنا مناسب ہے یا نہیں ، کیونکہ ان دونوں ممالک میں ایرپورٹس اور طیاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT