Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / کابل جیل ملازمین کی بس پر خود کش حملہ، 7 ہلاک

کابل جیل ملازمین کی بس پر خود کش حملہ، 7 ہلاک

کابل۔31 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش بم حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ ملک کی سب سے بڑی جیل کے ملازمین کی ایک بس پر کیا گیا۔ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب ملازمین سے بھری بس جیل کے مرکزی دروازے سے گزرنے والی تھی۔ ملکی وزارت داخلہ کے مطابق خود کش بمبار پیدل تھا اور بس کے وہاں پہنچنے کا منتظر تھا۔ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے ۔ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں زیادہ ترجیل کی خواتین ملازم سوار تھیں۔

TOPPOPULARRECENT