Tuesday , July 17 2018
Home / عرب دنیا / کابل حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

کابل حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

کابل، 22جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہوٹل انٹرکانٹی نینٹل پر حملہ کرنے والے مسلح افراد میں باقی بچے ایک حملہ آور کو سیکورٹی فورسز نے ڈھیر کر دیا اور اسی کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی خصوصی مہم بھی ختم ہوگئی۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 22 ہوگئی۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہوٹل کی سیکورٹی کو کسی اور کمپنی کے ہاتھوں میں سونپنا ان کے لئے ایک بڑی غلطی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تینوں حملہ آور مارے گئے ہیں اور ہوٹل میں موجود 41 غیر ملکیوں سمیت 160 لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔کابل پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میںدو کی ابھی شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔ اس دوران طالبان نے کہا ہے کہ اس نے اس حملے کو انجام دیا ہے ۔ طالبان نے 2011 میں بھی اس ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مسلح افراد نے ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق نو بجے ہوٹل کی چھٹی منزل پر اس وقت حملہ کیا جب لوگ وہاں ڈنر کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ ڈنر کر رہے تھے کہ تب ہی مسلح افراد نے حملہ شروع کر دیا۔ افغانستان کی خبر رساں ایجنسی ‘ٹولو’ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اور بڑھ سکتی ہے ۔’ ٹولو’ نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے بتایا کہ ہوٹل کے اندر درجنوں نعشیں پڑی ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT