Wednesday , December 12 2018

کابل خودکش دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی

کابل ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان پولیس کے مطابق کل شب ہوئے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی جبکہ 27 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ یاد رہیکہ جمعرات کی شب افغان دارالخلافہ کے مشرقی حصہ میں خودکش دھماکہ ہوا تھا۔ اس وقت درجنوں سیکوریٹی آفیسرس ملک کے شاپ کیپرس کی جانب سے منظم کئے جانے والے احتجاجی مظاہرہ کی نگرانی کیلئے وہاں تعینات تھے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے۔ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ احتجاجی تشدد کا مظاہرہ کرسکتے ہیں لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ قبل ازیں دھماکہ میں ہلاکتوں کی تعداد چھ بتائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT