Monday , September 24 2018
Home / Top Stories / کابل خود کش حملہ: ہلاک شدگان کی تعداد 103،زخمیوں کی تعداد158

کابل خود کش حملہ: ہلاک شدگان کی تعداد 103،زخمیوں کی تعداد158

کابل، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل ہوئے خود کش حملہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 103 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 158 دیگر زخمی ہیں۔وزارت صحت کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی. ایک خود کش حملہ آور نے ایمبولینس میں چھپا کر رکھے گئے بم میں ایک پولیس ناکے کے قریب دھماکہ کر دیا۔ مئی کے بعد کے اس سب سے شدید حملے کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے ۔ محض ایک ہفتے پہلے کابل کے ہی انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل پر حملے میں 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے . اس حملے کو بھی طالبان نے ہی انجام دیا تھا۔افغان وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح کا کہنا تھا کہ ‘دھماکے میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے اور 158 افراد زخمی ہیں’۔سرکاری میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر باریالئی ہلالی نے اس سے قبل ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کو آگاہ کیا تھا کہ ‘دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 اور زخمیوں کی تعداد 151 تک پہنچ گئی ہے ‘۔

TOPPOPULARRECENT