Thursday , December 13 2018

کابل میں افغان ملازم پولیس کی فائرنگ سے خاتون رکن مقننہ زخمی

کابل میں افغان ملازم پولیس کی فائرنگ سے خاتون رکن مقننہ زخمی

کابل میں افغان ملازم پولیس کی فائرنگ سے خاتون رکن مقننہ زخمی
کابل 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان ملازم پولیس نے فائرنگ کرکے کابل میں ایک خاتون رکن مقننہ کو زخمی کردیا۔ عہدیداروں نے اِس واقعہ کو دونوں کی شخصی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا۔ زخمی خاتون مریم کوفی فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد روبہ صحت ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب نامعلوم بندوق برداروں نے اُن پر حملہ کیا تھا۔ اِس سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا کہ دیگر ارکان بھی حملوں کا نشانہ بنائے جاسکتے ہیں۔ افغانستان کے ایک نائب وزیر کو بھی اُن کی کار سے اغواء کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے بعدازاں حملہ آور کی پولیس عہدیدار ہونے کا اعلان کیا اور اسے دونوں کا شخصی معاملہ قرار دیا۔

یمن میں ڈرون حملہ، ایک نیوزی لینڈ اور ایک آسٹریلیا کا شہری ہلاک
ویلنگٹن 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کا ایک شہری جس کا تعلق دہشت پسندی سے تھا، امریکہ کے ایک ڈرون حملہ میں یمن میں ہلاک ہوگیا۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی کہاکہ آسٹریلیا کی حکومت نے بھی اِس حملہ میں اپنے ایک شہری کی ہلاکت کی توثیق کی ہے۔ یہ شخص خود کو ’’مسلم بن جان‘‘ قرار دیا کرتا تھا۔ وہ نیوزی لینڈ کا متوطن تھا اور یمن میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپ میں زیرتربیت تھا۔

TOPPOPULARRECENT