Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / کابل میں بم دھماکہ ‘ 2شہری ہلاک

کابل میں بم دھماکہ ‘ 2شہری ہلاک

کابل ۔ 25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کم از کم دو افغانی شہری لب سڑک ایک بم دھماکہ سے جو مشرقی صوبہ لقمان میں ہوا تھا ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان سرحدی زواک نے کہا کہ حملہ آج علی الصبح مہترلم کی درگاہ کے قریب ہوا ۔ کسی بھی گروپ نے اس بم دھماکہ کی ذمہ داری تاحال قبول نہیںک کی ہے ۔
ترکی میں چھ ماہ میں 16 ہزار افراد گرفتار
استنبول، 25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ترکی میں سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کئے گئے تبصرے کے لئے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 1600 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ نے کل ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ اشتعال دلانے ، نفرت پھیلانے ، دہشت گرد تنظیموں کی تعریف کرنے اور علاقائی اتحاد اور قومی سلامتی کے خلاف نظریہ پیش کرنے وغیرہ جرائم کے الزام میں 1600 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔کُل 3710 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ 1656 لوگوں کو ریمانڈ میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ 1203 لوگوں کو پیرول پر رہا کر دیا گیا اور 767 لوگ بغیر کسی الزام کے رہا کر دیے گئے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سوشل میڈیا صارفین پر حکومت کی تذلیل یا دہشت گردی سے منسلک حرکات کا الزام ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مستعدی سے سوشل میڈیا پر بھی لڑا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT