Friday , December 15 2017
Home / دنیا / کابل میں بڑا حملہ ناکام: افغان پولیس

کابل میں بڑا حملہ ناکام: افغان پولیس

کابل ۔15اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) افغان پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک بڑے بم حملے کو جو کابل میں کیا گیا تھا ناکام بنادیا ‘ جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کی لاری میں دھماکو اشیاء لدی ہوئی تھیں۔ محمد سالم الماس صدر شعبہ فوجداری تحقیقات کابل پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں آج انکشاف کیا کہ لاری میں 2700کیلوگرام سے زیادہ دھماکو مادے موجود تھے ۔ پولیس نے شبہ کی بناء پر لاری روکنے کی کوشش کی اور اُس کے نہ رکنے پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے لاری ڈرائیور جو فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا زخمی ہوگیا ۔ الماس نے کہا کہ طالبان سے مربوط حقانی نیٹ ورک اس حملہ کے پس پردہ تھا جس نے کابل کے ایک پُرہجوم علاقہ میں بم حملے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT