Monday , July 16 2018
Home / Top Stories / کابل میں مزار کے قریب خودکش دھماکہ ، 29 ہلاک

کابل میں مزار کے قریب خودکش دھماکہ ، 29 ہلاک

نو روز منانے والے افراد نشانہ ، طالبان کا اظہار بے تعلقی
کابل ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان دارالحکومت میں آج نئے سال کے جشن ’’عیدنوروز‘‘ کے موقع پر ایک خودکش بمبار نے شیعہ مزار کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 29 افراد ہلاک اور دیگر 18 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرتاجمی نے کہا کہ خودکش بمبار پیدل پہنچا تھا۔ کابل پولیس کے سربراہ جنرل داؤد امین نے کہا کہ کابل یونیورسٹی اور ایک سرکاری دواخانہ کے درمیان واقع مزار کے قریب یہ دھماکہ ہوا۔ افغانستان میں فارسی سال نئے سال ’’نوروز‘‘ کے موقع پر قومی تعطیل دی جاتی ہے اور اس ملک کی شیعہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد مزاروں پر حاضری کے ساتھ منفردانداز میں نوروز مناتے ہیں۔ اس حملہ کی کسی بھی گروپ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن افغانستان اسلامک اسٹیٹ سے ملحقہ تنظیموں کا طاقتور گڑھ ہے جہاں مزاروں کو اس قسم کے حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تاہم بالعموم سیکوریٹی فورسیس، افغان عہدیداروں اور بیرونی افراد کو نشانہ بنانے والے طالبان نے آج کے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ جنرل داؤد امین نے کہا کہ حملہ آور تلاشی مراکز پر تعینات عملہ کو چکمہ دیتے ہوئے اس ترک پر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی انتظامات میں ہونے والی غفلت و کوتاہی کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں اور خاطی پائے جانے والوں کو سزا دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT