Friday , August 17 2018
Home / دنیا / کابل ٹی وی اسٹیشن پر حملہ، سیکوریٹی گارڈ پر فائرنگ

کابل ٹی وی اسٹیشن پر حملہ، سیکوریٹی گارڈ پر فائرنگ

کابل ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بندوق بردار نے کابل کے ٹی وی اسٹیشن پر ہلہ بول دیا اور وہاں موجود ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔ بندوق بردار کی زد سے بچ جانے والے ایک دیگر ملازم نے بتایاکہ ٹی وی اسٹیشن پر اب بھی حملہ آور موجود ہے۔ شمشاد ٹی وی رپورٹر فیصل نے بتایا کہ سیکوریٹی کیمروں میں اس نے تین افراد کو ٹی وی اسٹیشن کی عمارت میں داخل ہوتے دیکھا۔ قبل ازیں عمارت میں داخل ہوتے وقت انہوں نے سیکوریٹی گارڈ پر فائرنگ کردی۔ بعدازاں انہوں نے کچھ دستی بم بھی پھینکے۔ فیصل دراصل ایک عقبی دروازہ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور بعدازاں اس نے یہ تفصیلات بتائیں۔ دریں اثناء طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس بات سے انکار کیا کہ اس واقعہ میں طالبان کا کوئی ہاتھ ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں اس کی تردید کی۔ دوسری طرف وزارت داخلہ نے میڈیا کوبتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ تاہم مزید تفصیلات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ فیصل نے بتایا کہ اس کے کئی ساتھی اب بھی ٹی وی اسٹیشن کی عمارت میں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT