Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب خودکش دھماکہ، تین ہلاک

کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب خودکش دھماکہ، تین ہلاک

کابل ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان دارالحکومت میں آج کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک خودکش بمبار نے دھماکہ کردیا، جس میں وہ اور بشمول ایک پولیس ملازم، تین افراد ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے ترجمان بصیرمجاہد نے کہا کہ ’’سیکوریٹی فورسیس نے خود کی جان قربان کرتے ہوئے حملہ آور کو ہجوم میں پہنچنے سے روک دیا۔ اگر وہ (خودکش بمبار) اسٹیڈیم میں داخل ہوجاتا تو انتہائی سنگین سانحہ ہوسکتا تھا‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT