Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / کابل کے قریب جھڑپیں ، کرزئی کی سیاسی اتحاد کی اپیل

کابل کے قریب جھڑپیں ، کرزئی کی سیاسی اتحاد کی اپیل

کابل ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کابل کے قریب ایک صوبہ میں تقریباً 200 طالبان نے حملہ کردیا جبکہ افغانستان کے متنازعہ انتخابات سے مرکزی حکومت کے کمزور ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صدر افغانستان حامد کرزئی نے اپیل کی کہ ان کی جانشینی کیلئے برسرپیکار دونوں افراد کو اپنی صف آرائی انتخابی نتائج کے بارے میں ختم کردینی چاہئے اور ملک کو بدتری

کابل ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کابل کے قریب ایک صوبہ میں تقریباً 200 طالبان نے حملہ کردیا جبکہ افغانستان کے متنازعہ انتخابات سے مرکزی حکومت کے کمزور ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صدر افغانستان حامد کرزئی نے اپیل کی کہ ان کی جانشینی کیلئے برسرپیکار دونوں افراد کو اپنی صف آرائی انتخابی نتائج کے بارے میں ختم کردینی چاہئے اور ملک کو بدترین تشدد سے بچا لینا چاہئے۔ صوبہ لوگر میں شورش پسندوں کی جھڑپ پولیس اور فوج سے ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں 200 طالبان نے ضلع چرخ پر حملہ کردیا۔ جھڑپ ابھی جاری ہے۔ تاحال 7 فوجی اور ملازمین پولیس زخمی ہوچکے ہیں۔ جنگجو رہائشی علاقوں میں روپوش ہیں ۔ افغانستان کی حکومت پہلے مرحلہ کے صدارتی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے بعد سے مفلوج ہوگئی ہے لیکن کوئی بھی امیدوار سمجھوتہ پر تیار نظر نہیں آتا ۔

کیمرون کا نائجیریا کیساتھ سرحد بند کرنیکا فیصلہ
یوآمدے۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کیمرون نے ایبولا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے نائیجیریا کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریائی حکومت کے ترجمان عیسی ٹشیرو یاکیری نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے نائیجیریا کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے ابھی یہ اعلان نہیں کیا کہ کب تک اس فیصلے پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT