Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / کابل کے قریب خودکش بم حملہ ، 3 ہلاک

کابل کے قریب خودکش بم حملہ ، 3 ہلاک

کابل۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے 3 افراد بشمول ایک ملازم پولیس کو ہلاک اور دیگر 5 کو زخمی کردیا جبکہ اس نے خود کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ پولیس کے بموجب حملہ آور نے بم کو دھماکہ سے اڑا لیا جبکہ اسے ایک صیانتی چوکی پر روکا گیا تھا جبکہ وہ اسٹیڈیم کی سمت میچ دیکھنے کیلئے پیدل جارہا تھا۔ فوج نے اپنی قربانی دیتے ہوئے حملہ آور کو ہجوم کے قریب پہنچنے سے روک دیا جو اسٹیڈیم کے اندر جمع تھا اور ایک آفت کو ٹال دیا گیا۔ پولیس ترجمان بصیر مجاہد نے کہا کہ دو پولیس عہدیدار زخمی ہوگئے ہیں، کیونکہ ایمبولینس گاڑیاں تیزی سے مقام واردات سے روانہ ہوتی دیکھی گئیں۔ مبینہ طور پر ان گاڑیوں میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ بم دھماکہ کا واقعہ اس وقت ہوا جبکہ اسٹیڈیم کے اندر کرکٹ میچ جاری تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان فرید ہوٹک نے کہا کہ کھیل میں کچھ دیر کیلئے خلل اندازی ہوئی۔ تمام کھلاڑی اور بورڈ کے ارکان محفوظ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT