Friday , November 17 2017
Home / Top Stories / کابل یونیورسٹی پر حملہ ،افغان مستقبل کیلئے تشویشناک

کابل یونیورسٹی پر حملہ ،افغان مستقبل کیلئے تشویشناک

سیکوریٹی فورسیس کی بروقت کارروائی نے یونیورسٹی کو بچا لیا: امریکہ
واشنگٹن ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کابل میں واقع امریکی یونیورسٹی پر کئے گئے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حالات سے نمٹنے افغان فوج نے فوری اقدامات کئے اس کی ستائش کی جانی چاہئے۔ امریکہ نے مزید کہا کہ امریکہ ہمیشہ کی طرح افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ وائیٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈپرائس نے کہا کہ امریکہ اس حملے کی انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس کیلئے افغان سیکوریٹی فورسیس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کو بچا لیا۔ اس مشن میں جو بھی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ہم ان کے ارکان خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ جو بھی زخمی ہوا ہے وہ بعجلت ممکنہ صحتیاب ہوجائے۔ دریں اثناء اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی خاتون ترجمان ایلزیبتھ ٹروڈیو نے کہا کہ کسی یونیورسٹی پر حملہ افغانستان کے مستقبل پر حملہ کے مترادف ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ کابل پولیس کے کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فریدون عبیدی نے یہ بات بتائی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT