Tuesday , December 11 2018

کابینہ میں حلقہ اسمبلی یلاریڈی سے عدم نمائندگی

یلاریڈی /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ اسمبلی جو ایک عرصہ سے پسماندگہ کے دلدل میں رہا ہے ۔ جس کی ترقی کیلئے حکومت نے اس علاقہ سے کابینہ میں جگہ دینا بھول گئی ۔ جس پر مقامی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ جبکہ حلقہ یلاریڈی سے مسٹر رویندر ریڈی نے چار مرتبہ انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ مسٹر محمد لیاقت علی نے اپنے ایک بیان میں کہ

یلاریڈی /3 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی حلقہ اسمبلی جو ایک عرصہ سے پسماندگہ کے دلدل میں رہا ہے ۔ جس کی ترقی کیلئے حکومت نے اس علاقہ سے کابینہ میں جگہ دینا بھول گئی ۔ جس پر مقامی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ جبکہ حلقہ یلاریڈی سے مسٹر رویندر ریڈی نے چار مرتبہ انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ مسٹر محمد لیاقت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت یلاریڈی حلقہ کو پسماندگی سے نکال کر ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے مسٹر رویندر ریڈی کو وزیر کا عہدہ دینا ضروری تھا ۔ لیکن مسٹر چندرا شیکھر راؤ ریاستی وزیر اعلی نے کیوں یہ ضروری نہ سمجھا مقامی عوام کیلئے تشویش پائی جاتی ہے ۔ کیونکہ ان سے جونئیر ارکان کو جگہ دی گئی لیکن انہیں فوقیت نہ دینا اس حلقہ کے ساتھ ناانصافی ہوئی ۔ یلاریڈی حلقہ کے تمام رائے دہندوں نے اس حلقہ کو وزیر کی شکل میں مسٹر رویندر ریڈی ضرور مقام پاتے ہوئے اس حلقہ کو ترقی دینے کے خیال سے ہی منتخب کئے ۔ مگر پارٹی نے انہیں نظر انداز کرکے رائے دہندوں کی امیدواروں پر پانی پھیر دیا ہے ۔ آئندہ وزراء کی توسیع پروگرام میں ضرور مسٹر رویندر ریڈی کو اس حلقہ سے وزراء کے گروپ میں شامل کرنے کا پرزور ڈیمانڈ کیا جارہا ہے ۔ ضلع بھر میں یلاریڈی حلقہ ہی واحد پسماندہ حلقہ ہے اسے ہی یوں نظر انداز کرنا باعث تشویش سے کم نہیں ۔ مسٹر وزیر اعلی اس طرف توجہ مبذول کریں اور حلقہ کی پسماندگی دور کرنے کی واہ ہموار کریں ۔ حلقہ کے تمام منڈلوں میں رائے دہندے شدید مایوس ہیں ۔ مسٹر محمد لیاقت علی نے پرزور مطالبہ کیا کہ مسٹر رویندر ریڈی کو زارت کا عہدہ دیا جائے تاکہ اس پسماندہ علاقہ کی ترقی یقینی ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT