Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کابینہ میں خاتون وزیر کو شامل کرنے ڈی کے ارونا کی درخواست مسترد

کابینہ میں خاتون وزیر کو شامل کرنے ڈی کے ارونا کی درخواست مسترد

نئی دہلی 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) سپریم کورٹ نے آج سابق وزیر اور کانگریس لیڈر ڈی کے ارونا کی ایک درخواست مسترد کردی ۔ اس درخواست میں ڈی کے ارونا نے استدعا کی تھی کہ ریاستی حکومت کو ہدایت دی جائے کہ کابینہ میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے ۔ اپنی درخواست میں ڈی کے ارونا نے شکایت کی تھی کہ ملک کی سات ریاستوں بشمول تلنگانہ کی کابینہ میں ایک بھی خاتون وزیر شامل نہیں ہے ۔ عدالت نے اس درخواست کو مسترد کردیا اور کہا کہ متعلقہ ریاستوں میں وزرا کا انتخاب چیف منسٹروں کا اختیار تمیزی ہے ۔ تاہم عدالت نے اس خیال کا اظہار کیا کہ کابینہ میں خواتین کو رضاکارانہ طور پر شامل کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT