Thursday , December 13 2018

کابینہ کی توسیع سے تیز رفتار فیصلے ممکن: صنعتی حلقہ کا تاثر

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صنعتی چیمبرس نے آج کابینہ کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اِرادوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی ترقی یقینی ہوگئی ہے اور اصلاحات کے آغاز کے لئے تیز رفتار فیصلے کئے جائیں گے۔ نئے کابینی وزراء اور وزرائے مملکت کی شمولیت سے حکمرانی بِلارکاوٹ اور تیز رفتار ہوجائے گی اور معاشی

نئی دہلی۔ 9؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ صنعتی چیمبرس نے آج کابینہ کی توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اِرادوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی ترقی یقینی ہوگئی ہے اور اصلاحات کے آغاز کے لئے تیز رفتار فیصلے کئے جائیں گے۔ نئے کابینی وزراء اور وزرائے مملکت کی شمولیت سے حکمرانی بِلارکاوٹ اور تیز رفتار ہوجائے گی اور معاشی اصلاح کے عمل کے لئے نئے نظریات منظر عام پر آئیں گے۔ سی آئی آئی کے صدر اجئے شری رام نے کہا کہ کئی وزارتیں ایک ہی وزیر کے تحت تھیں اور شعبۂ صنعت کو عرصہ سے کابینہ میں توسیع کا انتظار تھا۔ کابینہ کی توسیع سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ نریندر مودی اصلاحات کے عمل کے سلسلہ میں بہت سنجیدہ ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT