Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / کابینی کمیٹیوں کی تشکیل ‘ سیتارامن و پیوش گوئل شامل

کابینی کمیٹیوں کی تشکیل ‘ سیتارامن و پیوش گوئل شامل

نئی دہلی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع نرملا سیتارامن ‘ وزیر ریلوے پیوش گوئل اور وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان کو اہم کابینی کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا ہے ۔ ان کمیٹیوں کی 3 ستمبر کو ہوئی کابینی تبدیلیوں کے بعد تشکیل دیا گیا ہے ۔ وزیر دفاع بننے کے بعد سیتارامن سکیوریٹی سے متعلق کابینی کمیٹی کی رکن بن گئی ہیں جس کے صدر وزیر اعظم ہیں۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی حال تک وزارت دفاع کا قلمدان رکھتے تھے ۔ اس کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ‘ وزیر فینانس ارون جیٹلی اور وزیر خارجہ سشما سوراج شامل ہیں۔ منسٹر آف اسٹیٹ شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری کو بھی رہائش سے متعلق کابینی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے ۔ اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اب پارلیمانی امور سے متعلق کابینی کمیٹی کے رکن نہیں رہے ۔ وزارت پارلیمانی امور کے منسٹر آف اسٹیٹ کے عہدہ سے ہٹائے گئے ایس ایس اہلوالیہ بھی اب اس کمیٹی کے رکن نہیں رہے ہیں۔ پارلیمانی امور کے نئے منسٹر آف اسٹیٹ وجئے گوئل کو پارلیمانی امور سے متعلق کابینی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے ۔ اس میں خصوصی مدعوئین میں ارجن رام میگھوال بھی شامل ہیں۔ سیتارامن اور پیوش گوئل اب سیاسی امور سے متعلق اور معاشی امور سے متعلق کابینی کمیٹیوں کے رکن بھی بنادئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT