Tuesday , May 22 2018
Home / دنیا / کاربھیڑ میں جاگھسی، 19 افراد زخمی

کاربھیڑ میں جاگھسی، 19 افراد زخمی

ملبورن ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں آج ایک کار بھیڑ میں جاگھسی جس میں 19 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک ہندوستانی بھی شامل ہے، کچھ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء وکٹوریہ اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے بھیڑ میں موجود کئی لوگوں کو ٹکر دیدی۔ جس وقت یہ حادثہ رونما ہوا اس وقت شام کے 5 بج رہے تھے اور یہ وقت بھیڑبھاڑ کا ہوتا ہے۔ پولیس نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ ڈرائیور نے قصداً کار کو بھیڑ میں گھسایا تھا یا پھر یہ محض ایک حادثہ تھا۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک انتہائی کم عمر بچے کو سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT