Tuesday , August 21 2018
Home / Top Stories / کارتی چدمبرم کا بائیکلہ جیل میں اندرانی مکرجی سے آمنا سامنا

کارتی چدمبرم کا بائیکلہ جیل میں اندرانی مکرجی سے آمنا سامنا

ممبئی ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی این ایکس میڈیا کیس میں گرفتار شدہ کارتی چدمبرم کو آج بائیکلہ جیل لایا گیا جہاں سی بی آئی تحقیقات کے ایک حصہ کے طور پر اندرانی مکرجی سے ان کا آمنا سامنا ہوگا جو آئی این ایکس میڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کی سابق ڈائرکٹرہیں اوراپنی بیٹی شینا بورا کے قتل کے سلسلہ میں اس جیل میں قید ہیں ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کے فرزند کارتی کو سی بی آئی کی ایک چھ رکنی ٹیم نے آج صبح وسطی ممبئی کی اس جیل کو منتقل کیا ۔ سی بی آئی کی ٹیم جس کے ساتھ ایک خاتون پولیس عہدیدار بھی شامل ہے کارتی کو اندرانی مکرجی کے مدمقابل لائے گی ۔ کارتی کو جیل لانے کے بعد اس کے دروازے بند کردیئے گئے اور باہر سے کسی بھی دوسرے شخص کو احاطہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ کارتی کو اندرانی کے شوہر پیٹر کے روبرو بھی لایا جائے گا ۔ اندرانی مکرجی کی طرف سے دیئے گئے اقبالی بیان کے بعد /28 فبروری کو سی بی آئی نے کارتی چدمبرم کو گرفتار کیا ہے ، جب وہ لندن سے چینائی ایرپورٹ پہونچے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT