Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / کارتی چدمبرم کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ گرفتار، پانچ روزہ ای ڈی تحویل

کارتی چدمبرم کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ گرفتار، پانچ روزہ ای ڈی تحویل

نئی دہلی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج بھاسکرا رامن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کارتی چدمبرم کو این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ مقدمہ کے سلسلہ میں گرفتار کرکے اُسے دہلی کی ایک عدالت کے اجلاس پر پیش کیا جس نے تفتیش کے لئے اُسے پانچ دن تک ای ڈی کی تحویل میں دے دیا۔ بھاسکرا رامن کو خصوصی جج سنیل رانا کے اجلاس پر پیش کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے خصوصی وکیل استغاثہ نتیش رانا کے توسط سے الزام عائد کیاکہ بھاسکرا رامن عدالت کے اجلاس پر کئی سمن جاری کرنے کے بعد بھی تحقیقات میں مدد کے لئے حاضر ہونے سے قاصر رہا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT