Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / کارتی چدمبرم کو 26مارچ تک دہلی ہائیکورٹ کی راحت رسانی

کارتی چدمبرم کو 26مارچ تک دہلی ہائیکورٹ کی راحت رسانی

نئی دہلی ۔ 15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج کارتی چدمبرم کی آئی این ایکس ذرائع ابلاغ غیرقانونی رقومات کی منتقلی مقدمہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے گرفتاری کی مدت میں توسیع کردی ۔ انہیں قبل ازیں 20 تا 22مارچ گرفتاری کے خلاف تحفظ دیا گیا تھا جسے اب 26مارچ کردیا گیا ہے ۔ کارتی چدمبرم کے وکیل سینئر قانون داں کپل سبل نے کہا کہ وہ 20مارچ تک دستیاب نہیں رہیں گے ۔ وہ اس مقدمہ میں کارتی چدمبرم کے وکیل صفائی ہیں ۔ چنانچہ بنچ نے گرفتاری کے خلاف تحفظ کی مدت میں 26مارچ تک توسیع کردی ۔ کیونکہ اس کے خلاف کوئی اعتراض پیش نہیں کیا گیا ہے ۔ آئندہ سماعت 26مارچ کو مقرر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT