Thursday , September 20 2018
Home / Top Stories / کارتی چدمبرم کیخلاف ای ڈی کے دھاوے

کارتی چدمبرم کیخلاف ای ڈی کے دھاوے

نئی دہلی ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی) نے ایرسل میکیس رقمی ہیرا پھیری مقدمہ کے ضمن میں آج کارتی چدمبرم سے تعلق رکھنے والے چند مقامات اور ان کے والد و سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی رہائش گاہ پر دھاوے کیا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ چینائی میں آج صبح 9 جگہوں پر اور جنوبی دہلی کے جور باغ میں پی چدمبرم کی رہائش گاہ پر دھاوے کئے گئے ۔ یہ دھاوے کارتی کے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، ان کے پرسنل اسسٹنٹ اور چینائی کے تھاؤسینڈ لائیٹس علاقہ میں کارتی کی رہائش گاہ پر کئے گئے تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ دھاوؤں کے دوران بعض قابل اعتراض دستاویزات بھی ضبط کئے گئے ہیں ۔ چدمبرم نے اپنے بیٹے کے خلاف دھاوؤں کو ’تمسخر اغلاط‘ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ افسران پشیمانی کے ساتھ معذرت خواہ ہوگئے کیونکہ انہیں ان (کارتی) کے گھر میں کچھ نہیں ملا ۔ چدمبرم جورباغ میں اپنی رہائش کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ انھوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اپوزیشن کے خلاف کینہ پرور انتقامانہ کارروائی پر اُتر آئی ہے اور ای ڈی کو حکومت کی ایماء پر اپنے اختیار کا بے جا استعمال کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے اور بدستور بولتے اور لکھتے رہیں گے۔ ’’میں نہ جھکوں اور اور نا ہی ٹوٹ جاؤں گا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT