Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / کارتی چدمبرم کی عرضی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ملتوی

کارتی چدمبرم کی عرضی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ملتوی

نئی دہلی16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اور سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کی 20نومبر سے ایک ہفتہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کرنے کی عرضی آج مختصر سماعت کے بعد سی بی آئی سے جواب طلب کیا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) ان کے خلاف اس الزام کی تحقیقات کررہا ہے کہ کارتی چدمبرم 2007 میں بیرونی سرمایہ پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) سے اپنے میڈیا ہاؤس آئی این ایکس میڈیا کو 305 کروڑ روپے کی کلیئرینس دینے کے معاملے میں ملوث ہیں۔ کارتی چدمبرم نے کیمبرج یونیورسٹی میں ایک سیمینار میں حصہ لینے کی غرض سے یک ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کے لئے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی۔ اس پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سی بی آئي نے اس معاملے میں جواب دینے کے لئے اضافی وقت طلب کیا۔ عرضی پر سماعت کے بعد، چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی و ائی چندرچوڑ کی ایک ڈویژن بنچ نے آج شام تک سی بی آئی کو اپنا جواب دینے کا حکم دیا۔

TOPPOPULARRECENT