Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / کارتی چدمبرم کی پیشگی ضمانت عرضی پر 6 مارچ کو سماعت

کارتی چدمبرم کی پیشگی ضمانت عرضی پر 6 مارچ کو سماعت

سپریم کورٹ میں کارتی کے سمن پر حکم التواء کی درخواست مسترد
نئی دہلی 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اتفاق کرلیا کہ سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم کی عرضی پر 6 مارچ کو سماعت کی جائے گی۔ اِس عرضی کے ذریعہ آئی این ایکس میڈیا ’منی لانڈرنگ‘ کیس میں پیشگی ضمانت کے لئے استدعا کی گئی ہے۔ تاہم اعلیٰ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے جاری کردہ سمن پر حکم التواء سے انکار کیا۔ ای ڈی نے کارتی سے یکم مارچ کو اپنے روبرو حاضر ہونے کے لئے کہا ہے۔ عدالت نے کہاکہ وہ اِس ضمن میں مجاز اتھاریٹی سے درخواست کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس زیرقیادت بنچ نے سینئرایڈوکیٹ کپل سبل کو سننے کے بعد کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ پر ڈالنے سے اتفاق کرلیا۔ دریں اثناء سپریم کورٹ نے آج سابق مرکزی وزیرفینانس پی چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم کے خلاف جاری کردہ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کے سمن کے حکمنامہ پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا جبکہ سی بی آئی نے کہا کہ یہ کوئی عام مجرم نہیں ہے۔ انہوں نے نوٹس منسوخ کردینے کی بھی درخواست کی ہے جو ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے پیش کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT