Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / کارتی کو راحت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

کارتی کو راحت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا سے متعلق مبینہ رقمی ہیر پھیر کے مقدمہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے کی جانے والی گرفتاری سے بچانے کے لئے عبوری تحفظ کی فراہمی سے انکار کردیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مصرا، جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ پر مشتمل بنچ نے گرفتاری سے تحفظ کے لئے کارتی چدمبرم کی تازہ درخواست پر ای ڈی سے تازہ جواب طلب کیا ہے۔ سی بی آئی نے عدالت عظمیٰ سے کہاکہ کارتی چدمبرم کی تحویل میں توسیع کے لئے وہ تحت کی عدالت سے آج درخواست کرے گی۔ اس عدالت میں مقدمہ کی مزید سماعت 8 ماعت کو مقرر کی ہے۔دہلی ہائیکورٹ کے اجلاس پر اپنی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران کارتی چدمبرم نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد سابق مرکزی وزیرفینانس پی چدمبرم کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT