Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / کارتی کو ہراسانی کے بجائے مجھ سے پوچھ گچھ کریں :چدمبرم

کارتی کو ہراسانی کے بجائے مجھ سے پوچھ گچھ کریں :چدمبرم

نئی دہلی، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیرفینانس پی چدمبرم نے ایر سیل میکسس سودا معاملے میں ان کے بیٹے کارتی چدمبرم سے پوچھ گچھ کرنے پر سی بی آئی پر نشانہ لگاتے ہوئے جانچ ایجنسی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے بیٹے کو ہراساں کررہی ہے ۔کارتی کوسی بی آئی نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے جمعرات کو طلب کیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے تھے ۔ کارتی نے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ خصوصی عدالت نے تمام ملزمین کو الزام سے بری کردیا تھا اور اس معاملے میں جان معطل کردی تھی جب کہ دوسری طرف سی بی آئی نے کارتی کے اس دعوے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جانچ ابھی چل رہی ہے ، سابق مرکزی وزیر نے آج ٹوئٹ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کو ان کے بیٹے کو ہراساں کرنے کے بجائے ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سی بی آئی اس معاملے میں غلط خبر پھیلا رہی ہے ۔ ایر سیل میکسس غیر ملکی سرمایہ کاری سودے کو چدمبرم کے وزیر خزانہ رہتے ہوئے 2006میں منظوری دی گئی تھی۔ چدمبرم نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈنے ایرسیل میکسس کی سفارش کی تھی اور میں نے منٹس منظور کئے تھے ۔ جانچ ایجنسی مجھ سے پوچھ گچھ کرے اور کارتی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہئے ۔ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا کہ افسوس کی بات ہے کہ جانچ ایجنسی غلط جانکاری دے رہی ہے ۔ اس سودے میں بورڈ کے افسران نے سی بی آئی کے سامنے اپنے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ منظوری درست طریقے سے دی گئی ہے ۔اس معاملے میں سی بی آئی نے خصوصی عدالت کے سامنے داخل چارج شیٹ میں کہا ہے کہ ماریشش کی گلوبل کمیونکیشن سروسز ہولڈنگ لمیٹیڈ جو میکسس کی معاون یونٹ ہے ۔ اس نے 80کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی اجازت مانگی تھی ۔ اس سودے کو منظوری دینے کے لئے اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کو اختیارات حاصل ہیں لیکن چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ منظوری اس وقت کے وزیرفینانس نے دی تھی۔ اس معاملے کی بھی جانچ چل رہی ہے ۔ خیال رہے کہ سی بی آئی 2014میں اس معاملے میں پی چدمبرم سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

 

جی ایس ٹی نیٹ ورک کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے آج اجلاس
نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزراء گروپ جو جی ایس ٹی نیٹ ورک کو درپیش تکنیکی مسائل کا جائزہ لینے تشکیل دیا گیا، بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی کی سربراہی میں کل اپنی پہلی میٹنگ منعقد کرے گا۔ جی ایس ٹی کونسل نے گذشتہ ہفتہ کو اس ضمن میں پانچ رکنی پینل تشکیل دیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT