Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / کارروائی پر مبنی اقدامات کا وزارتِ داخلہ سے بی جے پی کا مطالبہ

کارروائی پر مبنی اقدامات کا وزارتِ داخلہ سے بی جے پی کا مطالبہ

ایٹا نگر۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کی بی جے پی شاخ نے مرکزی وزارت داخلہ پر زور دیا ہے کہ خصوصی توجہ دیتے ہوئے ریاست میں انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لئے کارروائی پر مبنی اقدامات کئے جائیں۔ پارٹی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے خواہش کی ہے کہ سماجی بھلائی اسکیموں کا آغاز کریں اور ریاست کے سرحدی علاقوں میں عوام کو سہولتیں ف

ایٹا نگر۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کی بی جے پی شاخ نے مرکزی وزارت داخلہ پر زور دیا ہے کہ خصوصی توجہ دیتے ہوئے ریاست میں انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لئے کارروائی پر مبنی اقدامات کئے جائیں۔ پارٹی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے خواہش کی ہے کہ سماجی بھلائی اسکیموں کا آغاز کریں اور ریاست کے سرحدی علاقوں میں عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ کسی خوف اور دھمکی کے بغیر پرامن زندگی بسر کرسکیں۔ پارٹی کے ترجمان تیچی نیچا نے نریندر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے سرحد پر مقیم مقامی افراد کے لئے 5 ہزار کروڑ روپئے کی رقم مختص کی ہے اور 54 آئی ٹی ڈی ٹی چوکیاں، تیز رفتار گاڑیوں کیلئے ہند ۔ چین بین الاقوامی سرحد پر سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس پالیسی سے سرحد پر مقیم عوام کو کافی فائدہ پہونچے گا۔ پارٹی نے مرکزی وزارت ماحولیات و جنگلات کے سرحد پر سڑکوں کی تعمیر کے لئے منصوبے کو دفاعی اعتبار سے اہم پراجیکٹس قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس پر عمل آوری شفافیت کے ساتھ کی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT