Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / کاروان اسمبلی حلقہ میں 296 پولنگ بوتھس کا قیام

کاروان اسمبلی حلقہ میں 296 پولنگ بوتھس کا قیام

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے حلقہ اسمبلی کاروان کی فہرست رائے دہندگان کو جاری کیا ہے اور اس حلقہ میں جملہ ووٹرس کی تعداد 3,03,020 ہے جس میں مرد رائے دہندوں کی تعداد 1,59,020 ہے جب کہ خواتین ووٹرس کی تعداد 1,43,989 ہے تو تیسری جنس کے ووٹرس کی تعداد 11 ہے اور اس حلقہ کے وٹرس کے لیے جملہ 296 پولنگ بوتھس قائم کئے گئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی سرکل 13 کے ڈپٹی کمشنر پردیپ کمار نے 18 برس مکمل کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ووٹ کے حق سے بھر پور استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کیوں کہ جمہوریت میں سیاست کو چلانے کا ووٹرس کو اختیار ہوتا ہے لہذا جو تاحال فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام درج نہیں کروائے ہیں وہ تمام لوگ حلقہ اسمبلی میں قائم کردہ پولنگ بوتھس جاکر اپنے اپنے نام ووٹر کی حیثیت سے درج کروالیں کیوں کہ فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی شمولیت مسلسل جاری رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT