Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / کاروبار میں نقصان پر تاجر کی خودکشی

کاروبار میں نقصان پر تاجر کی خودکشی

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ایک تاجر نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ پانڈو گوڑ جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کے پی ایچ بی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 60 سالہ شخص ناگایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کل رات ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ شخص پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT