Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / کارٹوسیاٹ 2 کامیابی کے ساتھ داغا گیا‘اسرو کی 100 ویں اڑان

کارٹوسیاٹ 2 کامیابی کے ساتھ داغا گیا‘اسرو کی 100 ویں اڑان

پی ایس ایل وی کا اب تک کا طویل ترین مشن ، تاریخی کارنامہ
سری ہری کوٹہ ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے پھر ایک مرتبہ آج اپنی بے پناہ خلائی مہارت اور تجاری سیارچے داغنے کی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنی 100 ویں اڑان میں 30 خلائی گاڑیوں کو خلاء میں چھوڑا۔ ان میں مختلف موسموں کی نشاندہی کرنے والا کارٹوسیاٹ 2 سیریز بھی شامل ہے۔ یہ پی ایس ایل وی کا اب تک کا طویل ترین مشن تھا۔ 28 بیرونی ممالک کے سیاروں سمیت پولار سٹلائیٹ لاؤنچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کی طرف سے کامیاب پرواز نے چار ماہ قبل ہوئی شاذودنادر کی ناکامی کو بھی پشت ڈال دیا۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) کو گذشتہ سال اگست کے پی ایس ایل وی۔ سی 39 کی ناکامی کے بعد دھکا لگا تھا۔ ماضی میں پرواز کے آخری مرحلہ میں گرمی پیدا کرنے والے ڈھال کو الگ نہ کئے جانے کے سبب ناکامی ہوئی تھی۔ وزیراعظم نریندرم ودی نے پی ایس ایل وی سی ۔ 40 مشن کی کامیابی پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ خلائی ادارہ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے آخری مشن میں کامیابی پر اے ایس کرن کمار عملاً خوش اور مطمئن آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارٹوسیاٹ 2 کے طور پر ملک کو نئے سال کا تحفہ دینے پر انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔ کرن کمار نے مشن کنٹرول روم میں کہا کہ ’’اسرو کامیابی کے ساتھ 2018ء کا آغاز کررہا ہے۔ کارٹوسیاٹ کی کارکردگی تاحال اطمینان بخش رہی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی پرواز میں ڈھال کی گرمی کا مسئلہ تھا اور اسرو کی ایک کمیٹی نے اس کو حل کرلیا۔ گاڑی کی کامیاب اڑان کو یقینی بنایا گیا۔

کامیاب مشن پر وزیراعظم کی مبارکباد
چینائی۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نے پی ایس ایل وی ۔ سی 40 کو کامیابی سے خلا میں داغے جانے کے بعد کہا کہ یہ لمحہ خلائی پروگرام میں ملک کے تابناک مستقبل اور خلائی ادارہ کے کارناموں کو اجاگر کرتا ہے۔ اسرو نے آج ہندوستانی موسمیات مبصر سیارہ کارٹوسیاٹ 2 سیریز اور دیگر خلائی گاڑیوں کو پی ایس ایل وی ۔ سی 40 راکٹ سے کامیابی کے ساتھ خلاء میں داغا جس پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’اسرو اپنے عظیم کارناموں اور خلائی پروگرام میں ملک کے بہترین مستقبل کو نمایاں کرتا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT