Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / کارٹی چدمبرم کے 1.16 کروڑ روپئے مالیتی اثاثے ضبط

کارٹی چدمبرم کے 1.16 کروڑ روپئے مالیتی اثاثے ضبط

نئی دہلی ۔ 25 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج 1.16کروڑ روپئے مالیتی کارٹی چدمبرم کے اثاثہ جات ضبط کرلئے ۔ وہ سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کے صاحبزادے ہیں۔ مبینہ طورپر اُن کے روابط ایک کمپنی سے بھی اس رقم کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلے میں بھی ہیں۔ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ایرسیل میکسیس سودے کے سلسلے میں یہ شبہ کیا جارہا ہے ۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ اُس نے عبوری ضبطی حکمنامہ انسداد غیرقانونی منتقلی رقومات قانون کے تحت جاری کیا ہے اور کارٹی چدمبرم کے اثاثہ جات ضبط کرلئے ہیںجو سیونگ بینک اکاؤنٹس میں فکسڈ ڈپازٹ کی شکل میں ہیںاور جن کی مالیت تقریباً 90 لاکھ روپئے ہے۔ مرکزی محکمہ تحقیقات نے کہا کہ مزید 26 لاکھ روپئے کے فکسڈ ڈپازٹ اڈوانٹیج اسٹراٹیجک کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام پر ہیں جو اسی قانون کے تحت ضبط کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT