Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کارپوریشن راما گنڈم میں بلدی انتخابات

کارپوریشن راما گنڈم میں بلدی انتخابات

ادخال پرچہ نامزدگی کیلئے 8مراکز کا قیام

ادخال پرچہ نامزدگی کیلئے 8مراکز کا قیام

گوداوری کھنی۔/9مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم صنعتی اور کوئلہ کا شہر ہے ، سب سے پہلے راما گنڈم منڈل اور ٹاون ہی تھا جس میں نظام کے دور میں 56MW کا پاور ہاؤز قائم کیا گیا تھا۔ آندھرا پردیش کے قیام کے بعد چند سال بعد گوداوری کھنی میں سنگارینی کوئلہ کی کانیں قائم ہوئیں۔1972ء میں فرٹیلائزر کی کمپنی کی بنیاد ڈالی گئی۔1978ء میں نیشنل تھرمل پاور پراجکٹ کا کام شروع ہوا۔ یہ سب چار یا پانچ کلو میٹر کی دوری پر قائم کئے گئے۔ کالونیاں اور شہر کی آبادی بڑھتے ہی جنوری 1982ء میں راما گنڈم نوٹیفائیڈ ایریا بن گیا۔ جیسے ہی چار علاقےFCI، NTPC، راما گنڈم اور گوداوری کھنی سب ایک دوسرے سے ملتے ہی راما گنڈم بلدیہ 1993میں قائم ہوگئی۔ اگسٹ 2003ء میں فرسٹ کلاس میونسپلٹی بن گئی۔ نومبر 2003 میں اسپیشل گریڈ میونسپلٹی بن گئی اور فبروری2010 میں راما گنڈم بلدیہ کارپوریشن میں شامل ہوگیا۔1998ء اور 2004ء میں بلدی انتخابات بھی منعقد ہوئے۔ 2009ء سے اب تک انتخابات منعقد نہیں ہوئے۔پہلے صرف 34بلدی وارڈس تھے اور اب کارپوریشن میں50ڈیویژن ہیں۔ راما گنڈم منڈل کے کچھ مواضعات بھی کارپوریشن میں شامل ہیں۔ اب بلدیہ کے انتخابات میں 50ڈیویژن میں کارپوریٹرس سے مقابلہ کرنے والے خواہشمند افراد پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے جملہ 8مراکز قائم کئے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں: ایم پی ڈی او آفس راما گنڈم 1، 2، 49 اور 50 بلدیہ ڈیویژن کیلئے۔ پرانی ہیلت سنٹر NTPC-TTS،3 ،4،5،6، 44، 46،47، 48 بلدی ڈیویژن کیلئے۔ بلدیہ آفس ( جدید ) گوداوری کھنی 7،8،9،10،27اور 45 بلدی ڈیویژن کیلئے۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول 11، 12،13اور 14بلدی ڈیویژن کیلئے۔ سنگارینی سی ای آر کلب وٹل نگر16، 17،22،23،28، 35،36،37 بلدی ڈیویژن کیلئے۔ سنگارینی سی ای آر کلب۔8انکلائن کالونی 39،40، 41،42،43اور 38 بلدی ڈیویژن کیلئے۔ بلدیہ آفس ( قدیم ) گوداوری کھنی 15،18،19،20،21،25 اور 26بلدی ڈیویژن کیلئے۔ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم آفس گوداوری کھنی 24، 29،30،31،32،33 اور34بلدی ڈیویژن کیلئے۔ اس مہینے کی 10سے 13تاریخ تک صبح 11بجے تا 3بجے پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔پرچہ نامزدگی ادخال کے مراکز پر بندوبست کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT