Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کارپوریٹرس کو عوام کا بھروسہ برقرار رکھنے کا مشورہ: محمد محمود علی

کارپوریٹرس کو عوام کا بھروسہ برقرار رکھنے کا مشورہ: محمد محمود علی

اللہ پور سے منتخب ٹی آر ایس کارپوریٹر صبیحہ بیگم کی ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات
حیدرآباد۔7فبروری(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے بلدی انتخابات میںبھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کو عوام کے اعتماد پر کھرا ترانے کے لئے دن رات محنت کرنے اور انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ قبل ازیں اللہ پو ر بلدی حلقہ سے ٹی آر ایس پارٹی کی نو منتخب کارپوریٹر صبیحہ بیگم نے ڈپٹی چیف منسٹرکیمپ آفس پہنچ کر جناب محمدمحمود علی سے اظہا ر تشکر کیاجس کے بعد انہوں نے بتایا کہبھاری اکثریت سے ٹی آ رایس پارٹی کی کامیابی خود اس بات کی دلیل ہے کہ ریاست تلنگانہ کے تمام دس اضلاع کے عوام کی پہلی پسند ٹی آر ایس پارٹی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جس بھروسے کے ساتھ عوام نے ٹی آ رایس پارٹی امیدواروںکو کامیابی سے ہمکنار کیاہے اسی بھروسے کے ساتھ کام کرتے ہوئے عوامی مسائل کوحل کرنے کی بھی ذمہ داری پارٹی کارپوریٹرس پر عائدہوگی ۔ جناب محمد محمودعلی نے اللہ پور بلدی حلقے سے منتخب کارپوریٹر صبیحہ بیگم کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بہتر کارکردگی کے ذریعہ ٹی آر ایس پارٹی کا نام روشن کرنے کی بھی توقعات کااظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT