Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / کارپوریٹ اداروں کے حق میں تحویل اراضی آرڈیننس ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن کا الزام

کارپوریٹ اداروں کے حق میں تحویل اراضی آرڈیننس ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن کا الزام

چینائی۔/21اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن نے آج انا ڈی ایم کے جیسی کسان مخالف جماعتوں کے تعاون سے تحویل اراضی آرڈیننس پر دوبارہ نفاذ پر مرکزکی این ڈی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ دریافت کیا کہ عجلت پسندی میں ترامیم کے ذریعہ آرڈیننس کی دوبارہ اجرائی کہیں کارپوریٹ اداروں کے احسانات کا بدلہ چکانے کی کوشش

چینائی۔/21اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن نے آج انا ڈی ایم کے جیسی کسان مخالف جماعتوں کے تعاون سے تحویل اراضی آرڈیننس پر دوبارہ نفاذ پر مرکزکی این ڈی اے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ دریافت کیا کہ عجلت پسندی میں ترامیم کے ذریعہ آرڈیننس کی دوبارہ اجرائی کہیں کارپوریٹ اداروں کے احسانات کا بدلہ چکانے کی کوشش تو نہیں ہے جنہوں نے انتخابی مہم میں بی جے پی کو فنڈ س فراہم کئے تھے۔ انہوں نے اپنے فیس بک پر بتایا کہ انا ڈی ایم کے جیسی کسان مخالف جماعتوں کی اعانت سے بی جے پی حکومت پھر ایک بار حصول اراضیات آرڈیننس دوبارہ نافذ کرکے جمہوری عمل تباہ کرنے کے درپہ ہے۔ ڈی ایم کے لیڈر نے یہ حوالہ دیاکہ سابق میں سپریم کورٹ نے آرڈیننس کے خلاف متبنہ کیا تھا اور یہ استفسار کیا کہ بی جے پی حکومت ترامیم لانے میں جلد بازی کیوں کررہی ہے۔ انہوں نے یہ خیال ظاہر کیا کہ ممکن ہے کہ بی جے پی ان کارپوریٹ اداروں کا قرض واپس کرنا چاہتی ہے جنہوں نے انتخابی مہم کیلئے بھاری عطیات فراہم کئے تھے۔ مسٹر ایم کے اسٹالن نے کہا کہ حصول اراضیات بل سے ہندوستان میں تمام چھوٹے بڑے زمیندار متاثر ہوں گے کیونکہ بیشتر ہندوستانیوں کیلئے یہ واحد سماجی تحفظ کا پیشہ ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی حریف جماعت انا ڈی ایم کے سے کہا کہ اس قانون سازی کیلئے اپنی حمایت پر نظر ثانی کرے۔

TOPPOPULARRECENT