Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / کارپوریٹ دواخانہ کا خود ساختہ سی ای او گرفتار

کارپوریٹ دواخانہ کا خود ساختہ سی ای او گرفتار

حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز)چادر گھاٹ پولیس نے ایک شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جو خود کو ایک مشہور کارپوریٹ دواخانے کا سی ای او ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ کے یشونت متوطن پرتاب سنگھارم ضلع رنگا ریڈی کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے ۔یشونت اکثر قیمتی کاروں میں سفر کرتے ہوئے خود کو کارپوریٹ دواخانے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ظاہر کرتے ہوئے اور دواخانہ میں کینٹین لیز پر دلانے کا جھانسہ دے رہا تھا۔ یشونت خود کو دھیرج کمار ظاہر کرتے ہوئے کئی افراد سے 60 لاکھ روپئے کی بھاری رقم کینٹین فراہم کرنے کیلئے حاصل کئے ۔ چادر گھاٹ پولیس نے یشونت کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 9 کریڈٹ کارڈس، قیمتی سامسنگ فون، 7 چیک بُکس اور ایک کار برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ یشونت کو سابق میں گاندھی نگر ،بالا نگر اور دو مرتبہ حیات نگر پولیس نے اسی قسم کی دھوکہ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT