Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کارپوریٹ ہاسپٹلس سماجی ذمہ داری پوری کریں

کارپوریٹ ہاسپٹلس سماجی ذمہ داری پوری کریں

حیدرآباد۔/14جنوری، ( سیاست نیوز) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے کارپوریٹ ہاسپٹلس پر زور دیا ہے وہ اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں غریب و متوسط طبقہ کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے گورنر نے کارپوریٹ ہاسپٹلس سے خواہش کی کہ وہ عوام

حیدرآباد۔/14جنوری، ( سیاست نیوز) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے کارپوریٹ ہاسپٹلس پر زور دیا ہے وہ اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں غریب و متوسط طبقہ کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے گورنر نے کارپوریٹ ہاسپٹلس سے خواہش کی کہ وہ عوام میں آنکھوں کا عطیہ دینے کا شعور بیدار کریں تاکہ نابینا افراد کی زندگی میں روشنی لائی جاسکے۔ دیہی علاقوں میں ناقص طبی خدمات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں کارپوریٹ ہاسپٹلس اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہیں اپنی سماجی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا، وہ غریب اور متوسط طبقات کو بہتر طبی خدمات فراہم کرسکتے ہیں جب تک بڑے کارپوریٹ ادارے آگے نہ آئیں اور قابل دسترس طبی خدمات کی پیشکش نہ کریں تب تک دیہی علاقوں میں ترقی نہیں ہوسکتی۔اب وقت آچکا ہے کہ بڑے ہاسپٹلس یہ ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیتے ہوئے دیہی زندگیوں میں تبدیلی لائیں۔ انہوں نے ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ کی غیر معمولی خدمات کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش حکومتوں کو بہتر طبی خدمات کے معاملہ میں آگے آنا چاہیئے۔ ایل وی پرساد آئی انسٹی ٹیوٹ نے آنکھ کی پتلی کے پردہ کی پیوندکاری کے 20ہزار کامیاب آپریشنس کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس خصوص میں یہ تقریب منعقد ہوئی تھی۔ گورنر نے بہتر خدمات فراہم کرنے والے بعض ڈاکٹرس کو تہنیت بھی پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT