Thursday , January 17 2019

کارپوریٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درجہ کرلیا ہے اور پولیس ذرائع کے مطاقب 18 سالہ سائی کرشنا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن کشٹیا کا بیٹا تھا ۔ اس لڑکے کو گذشتہ دو سال سے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی ۔ اس لڑکے کے والدین نے ایل بی نگر میں واقع ایک کارپوریٹ ہاسپٹل سے لڑکے کو رجوع کیا جہاں ڈاکٹروں کے مشورہ پر اسے 19 اکٹوبر کے دن شریک دواخانہ کیا گیا جہاں اس کا آپریشن کیا گیا اور وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے لڑکے کے رشتہ داروں کے الزامات پر ڈاکٹرس کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT