Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / کارکردگی دکھائیگی کہ بنگال نمبر ایک ہے : ممتابنرجی

کارکردگی دکھائیگی کہ بنگال نمبر ایک ہے : ممتابنرجی

کولکتہ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کا مستقبل زراعت پر مبنی صنعت سے ہے اور اس شعبہ میں کارکردگی یہ ثابت کریگی کہ ریاست سر فہرست ہے ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مغربی بنگال کولڈ اسٹوریج اسوسی ایشن کی گولڈن جوبلی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے بات کرنا موثر نہیں ہوگا ۔ کارکردگی یہ ثابت ک

کولکتہ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کا مستقبل زراعت پر مبنی صنعت سے ہے اور اس شعبہ میں کارکردگی یہ ثابت کریگی کہ ریاست سر فہرست ہے ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مغربی بنگال کولڈ اسٹوریج اسوسی ایشن کی گولڈن جوبلی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے بات کرنا موثر نہیں ہوگا ۔ کارکردگی یہ ثابت کریگی کہ ہمارا مغربی بنگال سر فہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہمارا فخر ہے ‘ صنعت ہمارا مستقبل ہے ۔ مغربی بنگال کا مستقبل زراعت اور صنعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت زبردستی اراضیات حاصل کرنے کی مخالف ہے اور صنعتوں کی ضروریات کی تکمیل کیلئے لینڈ بینکس موجود ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت ریاست میں تمام بلاکس میں کولڈ اسٹوریجس قائم کر رہی ہے اس کے علاوہ ویر ہاوزیس بھی قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا اگر سب مل کر کام کریں تو بڑے کاروبار کیلئے بھی وسیع تر مواقع ہیں۔ ہمارے پاس خانگی ۔ عوامی شراکت کی پالسیی بھی ہے ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے زرعی صنعتوں کو فروغ دینے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT