Saturday , January 19 2019

کارکن رجب کی سزائے قید میں بحرین کی برتر عدالت کی جانب سے توثیق

دبئی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی ایک عدالت نے آج مشہور کارکن نبیل رجب کی دو سالہ سزائے قید کی توثیق کردی۔ رجب نے مبینہ طور پر اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بیانات اخبارات میں جاری کئے تھے۔ جولائی میں اس کا جرم ثابت ہوجانے پر افواہیں پھیلانے اور جھوٹی معلومات کی اشاعت کے جرم میں تحت عدالت سے اسے دو سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی، جس کی توثیق نومبر میں ہوچکی تھی اور اس فیصلہ کو گذشتہ پیر کے دن مجرم میں برتر عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے اپیل داخل کی تھی جس نے آج اس کی سزائے قید کی توثیق کردی۔

TOPPOPULARRECENT