کارگزار چیف منسٹر کے سی آر کی تقاریر میں بوکھلاہٹ کا ثبوت

عظیم اتحاد سے ٹی آر ایس حواس باختہ ، چاڈا وینکٹ ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔12اکٹوبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیاتلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے کار گذارچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائوکو اپنی شدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ حالیہ دنوں میں انتخابی تقریروں کے دوران کے سی آر نے جس قسم کی زبان کااستعمال کیاہے اس سے ان کی بوکھلاہٹ ظاہر ہورہی ہے۔ انہو ںنے کہاکہ جمہوریت میں کسی بھی سیاسی جماعت کے درمیان مفاہمت ہوسکتی ہے ۔ مخدوم بھون میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چاڈا وینکٹ ریڈی نے کہاکہ سیٹوں کی تقسیم کولے کر عظیم اتحاد کی تشکیل میںرکاوٹیںپیدا ہورہی ہیںمگر اس کا مطلب یہ نہیںہے کہ عظیم اتحاد حقیقت میںتبدیل نہیںہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عظیم اتحاد کی تشکیل سے قبل ہی کے سی آر حواس باختہ ہوگئے ہیں اور حالیہ دنوں کی انتخابی ریالیو ں کے دوران نظام آباد‘ نلگنڈہ اورمحبوب نگر کے جلسوں میںاپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس کے خلاف جس قسم کی زبان کاانہو ںنے استعمال کیاہے یہ اسبات کا ثبوت ہے کہ انتخابات سے قبل ہی کے سی آر نے اپنی شکست قبول کرلی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اندرون دویوم سیٹوں کی تقسیم کا عمل پورا ہوجائے گا اور پوری شدت کے ساتھ عظیم اتحاد میںشامل پارٹیاں اپنی انتخابی مہم کی شروعات کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کی پچھلے چار سالوں میںہوئی ناکامیوں کے متعلق عوام میںشعور بیداری مہم چلائیںگے۔ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا و سی پی آئی قومی کونسل کے رکن سید عزیز پاشاہ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نریند رمودی اور کارگذ ار چیف منسٹر کے سی آر کو ایک سکہ کے دورخ قراردیتے ہوئے کہاکہ دونو ں ہی حکومتو ںنے جمہوری اقدار کو پامال کیاہے۔انہوں نے گجرات میں شمالی ہندکے مزدو ر پیشہ افراد کے ساتھ جاری زیادتی اور ان کے بڑے پیمانے پر نقل مقام کرنے کے واقعات کو قابل تشویش قراردیا۔ سی پی آئی ریاستی کونسل کے رکن ڈاکٹر سدھاکربھی اس موقع پر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT