Thursday , April 26 2018
Home / ہندوستان / کارگل میں منفی 19 ڈگری درجہ حرارت 7 اضلاع کیلئے وارننگ جاری

کارگل میں منفی 19 ڈگری درجہ حرارت 7 اضلاع کیلئے وارننگ جاری

نئی دہلی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں شدید سردی کی لہر چل رہی ہے۔ کارگل میں آج سب سے سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا جہاں منفی 19 ڈگری درجہ حرارت بتایا جاتا ہے۔ سرینگر میں حکام نے ایک وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کے 7 اضلاع میں برف کے تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔ تمام ضلعی حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ دہلی میں مسلسل کہر کے باعث ریل سرویس متاثر ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT