Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / : کارگل میں وجئے دیوس : وزیراعظم اور سربراہ فوجی کمانڈ کا خراج عقیدت

: کارگل میں وجئے دیوس : وزیراعظم اور سربراہ فوجی کمانڈ کا خراج عقیدت

نئی دہلی ؍ ڈراس ۔ 26 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت کے دور میں 1999 ء میں جن فوجیوں نے کارگل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا اور کارگل میں فیصلہ کن کامیابی کو یقینی بنایا تھا ، اُن تمام سپاہیوں کو وہ سلام کرتے ہیں ۔ کارگل وجئے دیوس کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پر وزیراعظم نے تحریر کیا کہ اُنھیں آج کے واقعہ پر فخر ہے۔ کارگل وجئے دیوس ہندوستان کی سیاسی قیادت کے فخر کا اظہار ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان اپنے بے جگر فوجیوں کی دلیرانہ قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا اور اُنھیں ہمیشہ خراج عقیدت پیش کرتا رہے گا ۔ کارگل کے علاقہ ڈراس سے موصولہ اطلاع کے بموجب شمالی فوجی کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل بی ایس ہوڈا نے آج مقتول فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، جنھوں نے جموں و کشمیر کے ڈراس سیکٹر میں 1999 ء کی کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT