Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کارگل وجئے دیوس: بہادر افواج کو خراج

کارگل وجئے دیوس: بہادر افواج کو خراج

نئی دہلی۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کارگل وجئے دیوس کے موقع پر ہندوستانی مسلح افواج کی اس ملک کے لیے اپنی بہادری دکھانے اور قربانیاں پیش کرنے پر تعریف و ستائش کی۔ 26 جولائی کو پاکستان کے ساتھ 1999ء کی کارگل لڑائی میں ہندوستان کی کامیابی کے سالانہ موقع کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مودی نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کو خراج پیش ہے جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے ہمارے قوم کے افتخار اور ہمارے شہریوں کی سلامتی کو کارگل جنگ کے دوران یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کارگل وجئے دیوس ہمیں ہندوستان کی ملٹری طاقت اور ہمارے مسلح افواج کی عظیم قربانیوں کو یاد دلاتا ہے۔ اس دوران وزیر دفاع ارون جیٹلی اور تینوں خدمات کے سربراہان نے بھی مسلح افواج کے سپاہیوں کو گلہائے عقیدت پیش کئے جنہوں نے کارگل جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں۔ جیٹلی نے یہاں امر جوان جیوتی پر فوجی سربراہ جنرل بپن راوت، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا اور ایرچیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا کے ہمرا کارگل جنگل کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جموں و کشمیر کے لداق خطہ کی پہاڑیوں میں کارگل لڑائی اس وقت چھڑگئی تھی جب پاکستانی دستوں نے ان بلندیوں پر واقع ہندوستانی چوکیوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ طویل لڑائی کے بعدہندوستان فورسس نے ان چوکیوں پر دوبارہ قبضہ حاصل کرلیا۔60 روزہ جنگ کے دوران زائد 500 ہندوستانی سپاہی شہید ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT