Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / کارگل کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے

کارگل کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے

سرینگر ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریاست جموں و کشمیر میں کارگل سب سے زیادہ سرد ترین مقام ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر اور دیگر مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں موسم خشک ہوجائے گا اور طلوع آفتاب سے عوام کو راحت فراہم ہوگی ۔

سرینگر ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریاست جموں و کشمیر میں کارگل سب سے زیادہ سرد ترین مقام ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمائی دارالحکومت سرینگر اور دیگر مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں موسم خشک ہوجائے گا اور طلوع آفتاب سے عوام کو راحت فراہم ہوگی ۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ کارگل میں رات کا درجہ حرارت منفی 18.4 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا جو کہ کل 15.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ علاوہ ازیں لہیہ میں منفی 13.7 ڈگری سلسیس سرینگر میں منفی ایک ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بیلگام ہل ریسارٹ جو کہ امرناتھ یاترا کا بیسک کیمپ ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سلسیس رہا ۔ اسکائی ریسارٹ کے لیے مشہور گلمرگ میں رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے جہاں پر منفی ، 7.2 ڈگری سلیس ریکارڈ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT