Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / کارگل کے آرمی ہاسپٹل میں 200 شہریوں کے آپریشن

کارگل کے آرمی ہاسپٹل میں 200 شہریوں کے آپریشن

جموں ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): کارگل میں آرمی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے گذشتہ ایک سال کے دوران 200 مریضوں کے آپریشن ( سرجری ) انجام دئیے ۔ جنہیں اس علاقہ میں مناسب طبی سہولیات دستیاب نہیں تھیں ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ کارگل اور قرب و جوار کے علاقوں میں قیام پذیر شہریوں کیلئے آرمی ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے 105 بڑے اور 101 چھوٹے آپریشنس انجام دئیے جبکہ ڈاکٹروں نے ایک 60 سالہ شخص کے مثانہ کا کامیاب آپریشن کر کے پتھری نکالی ۔ اس شخص کی عمر رسیدگی کی وجہ سے یہ آپریشن انتہائی پیچیدہ ہوگیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے جدید ٹیکنیک کے ذریعہ مریض کو نئی زندگی عطا کی ۔

TOPPOPULARRECENT