Monday , April 23 2018
Home / جرائم و حادثات / کار میکانک کے قتل میں ملوث دو روڈی شیٹرس و ساتھی گرفتار

کار میکانک کے قتل میں ملوث دو روڈی شیٹرس و ساتھی گرفتار

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر پولیس نے کار میکانک سید شرف الدین کے قتل میں ملوث دو روڈی شیٹر اور انکے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضہ سے مہلک ہتھیار برآمد کرلیا ۔ ڈی سی پی ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 31 جنوری کو کار شیڈ ہٹانے کے مسئلہ پر روڈی شیٹرس ارشد بختیار ، فردوس اور اظہر نے سید شرف الدین پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے برسر موقع ہلاک کردیا تھا ۔ پولیس نے ملزمین کو حراست میں لے کر تفتیش کی اور ان کے قبضہ سے قتل میں استعمال کئے گئے ہتھیاروں کو برآمد کرلیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ فردوس خطرناک روڈی شیٹر ہے اور وہ اب تک 28 سے زائد قتل ، جبراً وصولی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ارشد بختیار 16 مقدمات میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT