کار میں اچانک آگ لگ گئی

حیدرآباد16فروری(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ اے ایس راؤ نگر میں ٹھہری ہوئی کار میں اچانک آگ لگ گئی ۔ اس واقعہ کے وقت کار میں کوئی بھی نہیں تھا ۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ اس واقعہ میں کار جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی ۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے کہ کار کا مالک کون ہے۔

TOPPOPULARRECENT