Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کار نذر آتش کرنے کے واقعہ میں تین افراد گرفتار

کار نذر آتش کرنے کے واقعہ میں تین افراد گرفتار

نظام آباد :29؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اولمپک اسوسی ایشن کے صدر راملو کی کار کو نذرآتش کرنے کے واقعہ میں تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا گیا کہے کر سب انسپکٹر نظام آباد رورل رویندر نائیک نے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ اولمپک اسوسی ایشن کے صدرراملو کے ڈرائیور ناگاراجواور اس کے ساتھی بھاسکر 22 ؍ اکتوبر کے روز کار میں موجودہ رقم کا سرقہ کرتے ہوئے کار کو نذرآتش کیا تھا۔ کار میں ایک لاکھ روپئے رہنے کی اطلاع ڈرائیور ناگاراجو کو تھی جس اس نے اپنے ساتھی بھاسکر کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کرتے ہوئے کار میں موجودہ ایک لاکھ روپئے کی رقم کو حاصل کرلیا اورکسی کو بھی اس بات کی اطلاع نہ ملے سمجھ کر کار کو نذرآتش کردیا۔ راملو کو ڈرائیور پر شک پیدا ہونے پر پولیس میں شکایت کرنے پر پولیس نے ناگاراجو کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر کار میں موجودہ رقم کے خاطر ہی رقم کو حاصل کرتے ہوئے کار کو نذرآتش کیا اور بھاسکر اور ناگاراجو رقم کو تقسیم کرلیا۔ اس واقعہ میں ناگاراجو کے والد یادگیری بھی ملوث ہونے پر پولیس ان تینوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 94 ہزار روپئے برآمد کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ پر دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT