Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / کار پلٹنے سے ایک شخص ہلاک

کار پلٹنے سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد۔ 23 جنوری ۔ (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع برج گڈہ تانڈہ میں کل رات ایک کار پلٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب وی کرشنا راؤ 48 سالہ ساکن مہیشورم جو ناٹکو کمپنی کتور میں سینئر جنرل منیجر ہے کل رات اپنی کار میں گھر لوٹ رہا تھاکہ برج گڈہ تانڈہ کے قریب خنزیر اچانک گاڑی کے سامنے آگئے جس سے وہ اپنا توازن کھوبیٹھا اور کار کو روڈ ڈیوائیڈر پر چڑھادیا جس کی وجہ سے کار پلٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد گورنمنٹ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالہ کردیا گیا ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT